ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کندھے میں چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے مچل مارش باقی دونوں ٹیسٹ سے باہر

کندھے میں چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے مچل مارش باقی دونوں ٹیسٹ سے باہر

Thu, 09 Mar 2017 12:06:50    S.O. News Service

رانچی ، 8؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )رانچی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش اس سیریز کے باقی دونوں میچوں سے باہر ہو گئے۔کندھے میں لگی چوٹ کی وجہ سے وہ اگلے دونوں ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔آسٹریلیا کے ڈاکٹر ڈیوڈ بیکلے نے کہاکہ مشیل گزشتہ کئی عرصے سے کندھے کی چوٹ سے دو چار ہیں،جسے ہم اب تک برداشت کرتے آ رہے تھے، لیکن اب حالات اتنے خراب ہو گئے کہ ان کا کھیلنا مشکل ہو گیا۔اب آگے کے علاج کے لئے وہ واپس آسٹریلیا لوٹ جائیں گے، تاکہ جلد چوٹ سے نکل سکیں۔

ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے کہاکہ مشیل گزشتہ موسم گرما سے چوٹ سے پریشان ہیں،تاہم جب یہاں آئے تھے، تب وہ ٹھیک تھے،ان کی چوٹ دوبارہ ابھر آئی۔میں خوش ہوں پونے میں دوسری اننگز میں انہوں نے جس طرح کھیلا تھا، اگرچہ وہ بدقسمت رہے۔کوچ کے مطابق مشیل کی جگہ عثمان خواجہ یا گلین میکسویل کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی بھی لے سکتا ہے،ہم انتظار کریں گے اور دیکھیں گے۔تاہم مارکس سٹنش اور ہلٹن کارٹراٹ کا نام بھی چل رہا ہے، جو فی الحال آسٹریلیا میں شیفیلڈ شیلڈ میں گھریلو کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ابتدائی دونوں میچوں کی چار اننگز میں مچل صرف (48 ، 13، 4، 31رنز)ہی بنا سکے،دونوں میچوں میں انہیں ایک بھی وکٹ نہیں مل سکا۔بتا دیں کہ چار میچوں کی سیریز فی الحال 1-1سے برابر چل رہی ہے،سیریز کا اگلا میچ 16تاریخ سے رانچی میں ہو گا، وہیں آخری میچ 25مارچ سے دھرم شالہ میں ہوگا۔


Share: